274
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)تحریک انصاف نے پنجاب کی نگران حکومت کی مدت 22 اپریل کو ختم ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے نگرا ن حکومت کی آئینی حیثیت سے متعلق ریفرنس کی تیاری شروع کردی ہے۔ ریفرنس میں 90 دن مکمل ہونے پر پنجاب کی نگران حکومت کو تحلیل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
تحریک انصاف کے مطابق 22 اپریل کے بعد پنجاب کی نگران حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں رہے گی، پنجاب میں 14 مئی تک نئی نگران حکومت کا قیام آئین کا تقاضا ہے، خلاف ورزی پر سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔