اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت ملک کو درپیش چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قوم اور حکومت کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 257ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اندرونی اور علاقائی سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت کو درپیش چیلنجز کا بخوبی ادراک ہے اور عسکری قیادت عوام کی حمایت سے اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پرعزم ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اندرونی اور بیرونی خطرات کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، سیکیورٹی فورسز مغربی سرحدی علاقوں میں خفیہ آپریشن کر رہی ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قوم اور حکومت کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔