اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی کی سربراہی میں 3 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ، امیر العظیم، وفاقی وزراء ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں بیک وقت انتخابات کا موضوع ہے، سیاسی صورتحال کو سیاسی ملاقات سے حل کرنا ہوگا
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے
وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد امیر جماعت اسلامی اپنے وفد کے ہمراہ زمان پارک پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری، سینیٹر شبلی فراز اور حافظ فرحت عباس موجود تھے۔
ملاقات میں عمران خان اور سراج الحق نے ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جماعت اسلامی کے امیر نے انتخابات کے حوالے سے وسیع اتفاق رائے کے لیے کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔
سراج الحق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آئین کی حدود میں رہتے ہوئے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔