131
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی پاکستانی جج غزین محمود کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر داخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مرتکب قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔
اعداد و شمار سے واضح ہے کہ جنسی جرائم میں ملوث افراد کی اکثریت کبھی بھی برطانوی پاکستانی نہیں تھی۔
برطانوی وزیر داخلہ کو پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ،سابق چیف پراسیکیوٹر نذیرہ فضل کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر داخلہ کے بیانات سے برطانوی پاکستانی تقسیم نہیں ہوں گے، برطانوی پاکستانی قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہوم سیکرٹری کو یہ کہنا چاہیے تھا کہ سفید فام برطانوی جنسی حملوں میں سب سے زیادہ ملوث ہیں۔