اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں، سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے جلد نجات مل جائے گی۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، خرم شیر زمان نے عمران خان کو سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات میں عمران خان کے متوقع دورہ سندھ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں، سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے جلد نجات مل جائے گی، سندھ میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، پی ٹی آئی سندھ میں زرداری گروہ کے خلاف جہاد کررہی ہے
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ میں زرداری مافیا کو ووٹ کی طاقت سے شکست دے گی، امپورٹڈ حکومت نے انتقامی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔