اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )برطانوی اسکرین رائٹر اور فلم پروڈیوسر جمائما خان نے برطانیہ کی ایک ہائی وے پر ایک ٹرک کی تصویر شیئر کی ہے جس پر ان کے سابق شوہر عمران خان کا پوسٹر ہے۔
برطانوی ہائی وے پر سفر کرنے والی جمائما نے اپنی گاڑی کے آگے ایک ٹرک کی تصویر شیئر کی جس کے پیچھے عمران خان کا بڑا پوسٹر تھا۔
Just spotted on the M25 (in the UK)
🇵🇰😂 pic.twitter.com/gjYDk9R2hG— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 15, 2023
عمران خان کی سابق اہلیہ نے یہ دونوں تصاویر ہفتے کے روز اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کیں جو کہ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوئیں۔
جمائما نے کیپشن میں کہا کہ اس نے ٹرک کو برطانیہ کی ایک ہائی وے پر دیکھا، اس کے ساتھ ایک ہنسنے والا ایموجی اور پاکستانی پرچم بھی بنا ہے۔
On M6, two weeks ago😁 btw, what a proud moment for Kasim & Suleman. pic.twitter.com/ntRB1vYyMa
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) April 15, 2023
پی ٹی آئی چیئرمین کے پوسٹر میں سورہ فاتحہ کی ایک آیت بھی تھی، جسے عمران خان اپنی عوامی تقاریر سے پہلے اکثر پڑھتے ہیں۔
جمائما نے جیسے ہی تصاویر پوسٹ کیں، ٹوئٹر صارفین نے مختلف ممالک میں ٹرکوں اور گاڑیوں پر آویزاں عمران خان کی تصاویر بھی شیئر کیں۔