386
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایل این جی کی درآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15 فیصد کم ریکارڈ کی گئیں۔
اوگرا نے اپریل کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتیں جاری کر دیں۔اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں بھی ایل این جی کی درآمد میں گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری کے مقابلے مارچ میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔