اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری بڑی سیاست کر رہے ہیں، وہ شہباز شریف پر آرٹیکل 6 لگا کر نااہل کرنا چاہتے ہیں۔
افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جس ٹکٹ دے گی لال حویلی اسے سپورٹ کرے گی،
صورتحال سنگین ہو چکی ہے، جلد فیصلہ ہو جائے گا کہ آئین و قانون کے ساتھ جانا ہے یا نہیں پرامن الیکشن ہوئے اور اگر کوئی انہونی نہ ہوئے تو عمران خان کی حکومت بنے گی۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ پہلی نااہل حکومت ہے جو عدلیہ سے تصادم کر رہی ہے، 15 میں سے 9 جج ایک طرف ہیں، وہ احمق ہیں جنہوں نے عدلیہ سے ٹکراؤ کیا ہے، ہم آپ کے گلے کی ہڈی ہیں، عمران خان مزید ذمہ داریاں دینا چاہتے ہیں، ہم نے ان سے کہا کہ ہمیں محدود کام دیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر 10 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، سارا راولپنڈی سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہے، ہم عدلیہ، آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں عمران خان کی لڑائی کسی سے نہیں صرف چوروں اور ڈاکوؤں سے ہے۔