208
اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز) پنجاب کی سب سے بڑی مفت آٹا سکیم اختتام پذیر ہو گئی۔ترجمان صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ مفت آٹا سکیم کے تحت 4 کروڑ 11 لاکھ 10 ہزار 461 دس کلو آٹے کے تھیلے مستحقین میں مفت تقسیم کیے گئے۔
پنجاب کے 3 کروڑ 10 لاکھ خاندان اس سکیم سے مستفید ہوئے
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ سکیم سے ماہ صیام میں ریکارڈ تعداد میں مستحق افراد کو مفت آٹا دیا گیا، اتوار کو آٹے کے 27 لاکھ 49 ہزار 580 تھیلے تقسیم کیے گئے، صوبائی وزراء، انتظامیہ اور پولیس اہلکار دن بھر متحرک رہے۔
لاہور میں 531,885 آٹے کے تھیلے تقسیم کیے گئے، فیصل آباد میں 399,369، گوجرانوالہ میں 352,123، ملتان میں 333,573، بہاولپور میں 268,319، DG خان میں 257,270، راولپنڈی میں تھیلے تقسیم کئے گئے ۔