164
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے رقم نہیں دی تو اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں قانون اور آئین کی حکمرانی ختم ہوگئی۔
وفاقی کابینہ نے پنجاب میں انتخابات فنڈ کی سمری قومی اسمبلی کو بھیج دی
کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم مذاکرات کر رہے ہیں لیکن آئین کے مطابق مذاکرات کی ضرورت نہیں۔ اس پر پوری قانونی برادری متفق ہے، 90 دن کے بعد نگران حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں رہے گی، 90 دن کے بعد جو کچھ بھی کریں گے وہ غیر آئینی ہوگا۔
افسران آئین کو پس پشت ڈال کر پیسے کیسے دے سکتے ہیں،وفاقی وزیر قانون
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نگراں حکومت کو ہٹا کر ایسا ایڈمنسٹریٹر لگایا جائے جس کا کام صرف الیکشن کرانا ہو۔ نگران حکومت انتقام لے رہی ہے جو منتخب حکومتوں نے کبھی نہیں کیا، یہ لندن پلان کا حصہ ہے جس کا نواز شریف سے وعدہ کیا گیا تھا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے اور نواز شریف کے مقدمات ختم کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ کون کہتا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب سے ہمارے تعلقات خراب تھے؟
سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ ہمارے چین، سعودی عرب، ترکی، ٹرمپ اور بورس جانسن سے اچھے تعلقات تھے۔