216
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پارلیمنٹ سے منظوری نہ ملنے کے باعث سپریم کورٹ کے انتخابی فنڈز جاری کرنے کے حکم پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔
سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن سے متعلق کیس میں اسٹیٹ بینک کو پیر تک براہ راست الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پنجاب میں انتخابات فنڈ کی سمری قومی اسمبلی کو بھیج دی
اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ آج سپریم کورٹ میں جواب جمع کرائیں گے جب کہ الیکشن کمیشن سے فنڈز کی وصولی سے متعلق بھی آج رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ کی منظوری دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فنڈز کے اجراء کو مسترد کردیا تھا ۔
مزید پڑھیں
الیکشن کمیشن نے فنڈز کے اجرا سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
گزشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کمیٹی کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے 21 ارب روپے مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔ رقم مختص کرنے سے رقم اکاؤنٹ میں رہے گی۔