اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین نے کہا ہے کہ اس کے خلائی اسٹیشن کے لیے درکار 100 فیصد آکسیجن خلائی اسٹیشن میں ہی پیدا ہو رہی ہے اور اس لیے زمین سے سالانہ 6 ٹن آکسیجن درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
چینی سائنسدانوں نے اپنے خلائی اسٹیشن پر عملے کے لیے درکار 100 فیصد آکسیجن بنانے میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔ اس طرح ہر سال زمین سے 6 ٹن آکسیجن حاصل کرنے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔
چینی خلائی ایجنسی کے ترجمان نے جمعہ کو شہر ہاربن میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلائی جہاز کے چھ اہم یونٹ اپنی آکسیجن کی ضروریات کا 100 فیصد پورا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 95 فیصد پانی کی ضروریات کو ری سائیکل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
فضلہ پلاسٹک کو قیمتی نینو ذرات میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی تیار
چینی خلائی ایجنسی کے انوائرمینٹل کنٹرول اینڈ انجینئرنگ آفس کے سربراہ بیانکیانگ نے کہا ہے کہ انہوں نے جو نظام بنایا ہے اس میں چھ ذیلی نظام ہیں جو ایک طرف کاربن ڈائی آکسائیڈ چھوڑ کر پانی بنا رہے ہیں اور کئی ٹن آکسیجن بنا رہے ہیں۔ اس سہولت سے بہت زیادہ رقم کی بچت ہو رہی ہے اور نئی ٹیکنالوجی سے بھی اس میں مدد مل رہی ہے۔چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر ایک نیا مداری ماڈیول بھیجے گا۔
مزید پڑھیں