344
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریت رہنما صلاح الدین کے بیٹوں کی جائیداد ضبط کر لی۔
کشمیری میڈیا کے مطابق بھارت کی متنازعہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (اے این آئی) نے سری نگر اور بڈگام میں حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
غیر قانونی سرگرمیوں کے الزام میں شاہد یوسف اور احمد شکیل کی جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ صلاح الدین کے دو بیٹے 2017 اور 2018 میں دہشت گردی کے لیے فنڈنگ حاصل کرنے کے جھوٹے الزام میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ کشمیر کی آزادی کے لیے لڑنے والے صلاح الدین کو بھارت پہلے ہی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔