اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) منصوبے کے تحت گوادر سے کاشغر تک 58 بلین ڈالر کی ریلوے لائن کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ پیش کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے مہنگے ترین منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پاک چین کا سی پیک کو وسعت دینے کیلئے منصوبے میں تیسر ے فریق کو شامل کرنے کے عزم کا اعادہ
رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبہ تجارت اور جغرافیائی سیا ست کو نئی شکل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رپورٹ کے مطابق مہنگے ترین منصوبے کی لاگت 58 ارب ڈالر ہوگی، 1860 میل طویل ریلوے سسٹم گوادر کو سنکیانگ کے شہر کاشغر سے ملا دے گا۔
چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اور مالیاتی اداروں کو منصوبے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرنا چاہیے، متعلقہ قومی محکموں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون بڑھانا چاہیے، چینی حکومت سپورٹ فنڈز فراہم کرنے کی کوشش کرے، منصوبے کی تعمیر کے لیے مضبوط پالیسی سپورٹ اور ضمانتیں فراہم کرے۔ .