156
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) رواں سال سے حجاج کرام کو زم زم مفت نہیں ملے گا بلکہ انہیں خریدنا پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان واپسی پر ہر حاجی کو صرف 5 لیٹر آب زم زم ملے گا اور 1114 روپے فی کس ادا کرنا ہوں گے جو کہ 15 سعودی ریال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
آب زم زم کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے والی جدید بوتلیں متعارف
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین کو 8 لاکھ 96 ہزار لیٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آب زم زم کی قیمت 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سے ایڈوانس وصول کی جارہی ہے۔