163
اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے ارکان کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کے تمام ارکان کو خط ارسال کیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے لکھے گئے خط میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ اور پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خط جوڈیشل کمیشن کے تمام ارکان کو لکھا گیا ہے۔
ذرائع کے خط کے مطابق کہا گیا ہے کہ دونوں چیف جسٹسز کو سنیارٹی کے اصول پر سپریم کورٹ میں لانے پر غور کیا جائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت 17 کے بجائے 15 ججز کام کر رہے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل کمیشن کے سینئر رکن ہیں۔