اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان سازشیں بند کریں، مزدوروں کے حالات بہتر ہوں گے۔
لاہور میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا لیبر ونگ اتنا متحرک ہے، یہ دیکھ کر خوشی ہوئی، ہمارے کارکنان مزدوروں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وزیر اعظم کو درخواست کروں گی کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار ماہانہ ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود وزیراعظم نے 35 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کی، 2017 میں روٹی 2 روپے تھی اور مزدوروں کے بچے خوش تھے
مریم نواز نے کہا کہ ایک شخص اس ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے، اس کا نام عمران خان ہے، وہ بھی وہ وقت تھا جب ڈالر کی قیمت 100 روپے تھی، 2013 سے 2017 تک آٹے کی قیمت 35 روپے سے نہیں بڑھنے دی گئی۔
انہوں نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2 روپے کی روٹی اب 25 روپے کی ہو گئی ہے، قصور وار کون ہے؟ ذمہ دار صرف عمران خان نہیں بلکہ پورا گروپ ذمہ دار ہے، آج ملک کیوں پیچھے کی طرف جا رہا ہے مجھے بات کرنی ہے، اس گینگ کا سربراہ عمران خان ہے، اس گینگ میں پاکستان کا کرپٹ ترین شخص بھی شامل ہے۔
پرویز الٰہی اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے تھے، اصل سازش اس فتنہ خان نے خود رچی تھی۔
انہوں نے کہا کہ شکر ہے عمران خان کی حکومت ختم ہوئی، لانگ مارچ ناکام ہوا، جیل بھرو تحریک ناکام ہوئی، عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ ناکام ہوا، نواز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچے جارہے ہیں، آڈیو لیکس میں حقائق سامنے آگئے ہیں، ایک ٹکٹ کے ایک کروڑ روپے لیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت بری حالت میں ہے، پاکستان میں ترقی رک گئی ہے، ملک جبر کے مسائل میں الجھا ہوا ہے، ہم معاشی صورتحال کو بہتر کر رہے ہیں، اگر اس ملک سے نواز شریف کے ترقیاتی منصوبے نکالے جائیں تو صرف کھنڈرات بچتے ہیں ۔