ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک ہونے کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محمد اسلم  بھوتانی کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا جبکہ دیگر ممبران میں شاہدہ اختر علی، محمد ابوبکر، چوہدری محمد برجیس طاہر، شیخ روحیل اصغر جبکہ سید حسین طارق، ناز بلوچ، خالد حسین مگسی، وجیہہ قمر اور ڈاکٹر محمد افضل شامل ہیں۔ خان ڈھانڈلہ بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کسی بھی تفتیشی ادارے کی تحقیقات اور انکوائری میں معاونت کر سکے گی اور کمیٹی اپنی جامع تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے انتخابی ٹکٹ کے عوض 12 کروڑ روپے مانگ رہے ہیں۔

مکمل آڈیو

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com