اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات سے کچھ حاصل ہونا تھا اور نہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس بار اگر جمہوریت کا جنازہ نکلا تو اس سازش کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کب تک صبر سے کام لے گی، عدلیہ کی بے حرمتی سپریم کورٹ کے دروازے تک پہنچ چکی ہے۔
کل پارلمینٹ میں انتشار خلفشاراورعدلیہ کےخلاف بھونچال تھاعدلیہ کےبارےمیں بازاری زبان استعمال کی گئی عدلیہ سےلڑنان لیگ کاوطیرہ رہاہےاس باراگرجمہوریت کا جنازہ نکلاتوPDMاس سازش کی ذمہ دارہوگی عدلیہ کب تک صبر سےکام چلائےگی عدلیہ کی بےحرمتی سپریم کورٹ کےدروازے تک پہنچ گئی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 3, 2023
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے لال حویلی پر غیر قانونی فیصلے کا دبا ئو قبول کرنے کے بجائے مستعفی ہونے کو ترجیح دی، مہنگائی، بے روزگاری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، خاقان عباسی کہتے ہیں آٹے میں 20 ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔ . ، اسحاق ڈار کی وجہ سے آئی ایم ایف کی طرف سے جھنڈی ہے تو بجٹ کیا بنانا ہے؟
سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے ججز کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں، پارلیمنٹ آئین کو روند رہی ہے اور عدلیہ کو روز ذلیل کر رہی ہے، عدلیہ دیوار چین ہو گی، عدلیہ سے ٹکرانے والے رسوا ہوں گے۔