148
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہندوستان کی مرکزی حکومت نے ملک کے تمام 62 کنٹونمنٹ بورڈز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے 27 اپریل کو کنٹونمنٹ کی حیثیت تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز کے تحت آنے والے شہری علاقوں کو میونسپل باڈیز کے حوالے کر دیا جائے گا اور آرمی ایریاز کو ملٹری سٹیشنز میں تبدیل کر دیا جائے گا، اس طرح ہندوستان میں برطانوی نوآبادیاتی دور کا کنٹونمنٹ سسٹم ختم ہو جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اس وقت 62 کنٹونمنٹ بورڈز ہیں۔رپورٹ کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز کو ہٹانے کا آغاز بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے ہوگا جس کی سرحد چین سے ملتی ہے اور جلد ہی چھانی کو فوجی اسٹیشن میں تبدیل کردیا جائے گا