تحریک انصاف نے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں 14 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لیے باضابطہ طور پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم نے سپریم کورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے جس میں سپریم کورٹ سے پنجاب میں انتخابات سے متعلق 4 اپریل کے حکم پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 19 اپریل کو اپنے حکم نامے میں آئین سے انحراف کو روکنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے انتخابات کرانے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کی تجویز دی تھی۔

 مذاکرات کا تیسرا سیشن ، فریقین دو نکات پر متفق ہوگئے،الیکشن تاریخ فائنل نہ ہوسکی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے عدالت میں دی گئی یقین دہانی کی روشنی میں خصوصی مذاکراتی کمیٹی قائم کی، کمیٹی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری فواد حسین اور سینیٹر علی ظفر پر مشتمل تھی۔ .
جمعیت علمائے اسلام کے علاوہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم اور ق لیگ نے بھی اپنے نمائندے نامزد کئے۔ پی ڈی ایم کمیٹی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سینیٹر یوسف رضا گیلانی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر تجارت نوید قمر اور دیگر شامل تھے۔

 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانا کسی صورت بھی ممکن نہیں ،الیکشن کمیشن 

درخواست میں سپریم کورٹ کو مذاکراتی عمل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور پی ڈی ایم اتحاد کی مذاکراتی ٹیموں نے 27، 28 اپریل اور 2 مئی کو نیک نیتی سے مذاکرات کیے تھے۔ تین نکات پر اتفاق رائے ہوا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com