اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکمران جماعت کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ .
ریفرنس مسلم لیگ ن کے رہنما ئوں ملک محمد احمد خان اور عطا اللہ تارڑ کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس میں عمران خان، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، ان کے صاحبزادے نجم ثاقب، ابوذر چوہدری، میاں عزیر، اعجاز چوہدری اور اسد عمر کو فریق بنایا گیا ۔ ریفرنس کے ساتھ نجم ثاقب کی آڈیو لیک کا متن بھی منسلک کیا گیا ہے، ریفرنس کے ساتھ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست سمیت دیگر دستاویزات کا ریکارڈ بھی پیش کیا گیا ہے۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ یہ شکایت مالی اور اخلاقی بدعنوانی کی وجہ سے کر رہے ہیں، پنجاب اسمبلی کے پارٹی انتخابی ٹکٹوں کی خرید و فروخت جاری ہے، ایک سیاسی جماعت نے قانون، اخلاقیات اور جمہوریت کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ ،پارٹی ٹکٹوں میں کرپشن سے سیاست کے مقدس میدان کو ناپاک کردیا گیا، الیکشن کمیشن آئین، قانون اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایکشن لے۔
کے رہنما نے ریفرنس میں لکھا کہ مذکورہ افراد 29 اپریل کو میڈیا میں آنے والی آڈیو سے بے نقاب ہوئے ہیں، آڈیو سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ افراد اس جرم میں براہ راست ملوث ہیں۔ ، عمران خان نے گزشتہ ہفتے انہوں نے خود پارٹی ٹکٹ، آڈیو دی اور 26 اپریل کو عمران خان کی جانب سے ملزم ابوذر کو پارٹی ٹکٹ دینا حقیقت بن گیا، آڈیو لیک میں ثاقب نثار کا اس ڈیل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا گیا۔