97
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج بھارت جائیں گے، وزیر خارجہ کے طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ ریمارکس غیر ضروری اور بے بنیاد ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے آج بھارت کے شہر گوا پہنچیں گے۔
پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا تھا جس پر بھارت نے بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کو گوا جانے کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔