194
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مراد سعید اور مجھے کچھ ہوا تو ڈرٹی ہیری اس کے پیچھے ہوں گے۔
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مراد سعید اور مجھے کچھ ہوا تو ڈرٹی ہیری اس کے پیچھے ہوں گے۔
عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد روانگی کے وقت اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ 4 چیزیں ہیں جن پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ عدالت نے بلایا، میرے پاؤں پر سوجن ہے، اس کے باوجود جا رہا ہوں۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ دوسرے لوگ جو ہر وقت ذلت آمیز حرکتیں کرتے ہیں، ہم ان جیسے نہیں ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں واضح طور پر کہا تھا کہ مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی گئی جسے ہم ڈرٹی ہیری کہتے ہیں۔ اب مراد سعید کو بھی یہ لوگ دہشت گرد کہہ رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مراد سعید کو کچھ ہوا تو ڈرٹی ہیری پیچھے ہوں گے اور مجھے کچھ ہوا تو بھی ڈرٹی ہیری ہی پیچھے ہوں گے۔ میں سب کو کال دے رہا ہوں کہ کل بروز ہفتہ شام کے وقت آپ سب اپنے گھروں سے نکل آئیں ۔