241
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) پارا چنار پولیس کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول کے اسٹاف روم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے 7 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔
بورڈ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے 28 اپریل سے ہونے والے امتحانات ملتوی کر د ئیے گئے۔
وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ بے گناہ افراد کا قتل افسوسناک ہے، واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق گولی لگنے والے تمام اساتذہ امتحانی ڈیوٹی پر تھے، پولیس نے اساتذہ کو قتل کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی جب کہ جاں بحق اساتذہ کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔