اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم چار اور تین کے بنچ پر یقین رکھتے ہیں، ہم تین اور دو کے بنچ کو نہیں مانتے۔
لندن میں حسن نواز کے دفتر سے نکلتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا کہ آج کی تازہ ترین خبر کیا ہے؟
صحافیوں نے نواز شریف کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے کل دوبار الیکشن کیس کی سماعت کرنی ہے، جس پر نواز شریف نے کہا کہ کون سا بنچ؟ ہم چار اور تین کے بنچ پر یقین رکھتے ہیں، ہم تین اور دو کے بنچ پر یقین نہیں رکھتے۔۔
’ہم تو چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں، تین دو والے کو نہیں‘ ’شہباز شریف سے آج ملاقات ہوگی‘ نواز شریف کی حسن نواز کے دفتر سے روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو#DunyaNews #DunyaUpdates #PMLN #NawazSharif pic.twitter.com/vLkfHBUE1d
— Dunya News (@DunyaNews) May 4, 2023
مزید بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وہ آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ صحافیوں نے پھر سوال کیا کہ کیا دوسروں کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والے آج وہیل چیئر پر بیٹھے ہیں جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ اللہ دکھا رہا ہے۔
"ہم تین اور دو نہیں بلکہ چار اور تین کے بنچ پر یقین رکھتے ہیں” "ہم آج شہباز شریف سے ملیں گے” ۔