معیشتوں کے درمیان رابطے کا فقدان علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،بلاول بھٹو

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشترکہ ترقی کے لیے علاقائی اور اقتصادی روابط ضروری ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے پرعزم ہے۔
بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک وسطی ایشیائی ریاستوں کو تجارتی راہداریوں کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے پرعزم ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشتوں کے درمیان رابطے کا فقدان علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سرحد پار دہشت گردی سے متعلق بھارت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی پوائنٹ سکور کرنے کے لیے دہشت گردی کو ہتھیار بنانے میں نہ پھنسیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان اقتصادی تعاون اور عالمی امن و استحکام کی کنجی ہے، خطے کے عوام کی اجتماعی سلامتی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد کے خلاف ہے ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام ممالک دیرینہ، تاریخی، ثقافتی، تہذیبی اور جغرافیائی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان شنگھائی کی اصل روح میں مشترکہ ترقی پر پختہ یقین رکھتا ہے، مشترکہ ترقی کا اصول پاکستان کے علاقائی، اقتصادی وژن کے عین مطابق ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سمرقند اعلامیہ میں خطے میں موثر راہداریوں اور قابل اعتماد سپلائی چینز پر زور دیا گیا، مشترکہ اقتصادی وژن کو آگے بڑھانے کے لیے اجتماعی مواصلات میں سرمایہ کاری ضروری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com