355
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ شنگھائی تعاون تنظیم کا اہم مینڈیٹ ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے اپنے افتتاحی خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ دہشت گردی کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
‘دہشت گردی کو سفارتی پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے’انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو یاد رکھنا چاہیے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تنظیم کا اہم مینڈیٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں
بلاول بھٹو کا بھارتی ہم منصب سے مصافحہ،باقاعدہ دوطرفہ ملاقا ت شیڈول نہیں
ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کی تیسری سرکاری زبان کے طور پر انگریزی کی حمایت کریں۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او میں اصلاحات اور جدید کاری کے امور پر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔