اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو آئینہ دکھانے اور سچ دنیا کے سامنے لانے پر آگ بگولہ ہو گئے اور الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وہی سلوک کیا گیا جو دہشت گردی کو فروغ دینے والے ملک کے ساتھ کیا جاتاہے ۔
یہ بھی پڑھیں
مقبوضہ کشمیرکی پرانی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، بلاول بھٹو
جے شنکر نے صحافی کے سوال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ تھا اور رہے گا، سری نگر کے ساتھ پاکستان کا رشتہ پہلے تھانہ آئندہ رہے گا۔انہوں نے الزام لگایا کہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک دہشت گردی کی سہولت فراہم کرنے والے ملک کے ساتھ بیٹھ کر دہشت گردی کے مسئلے پر بات نہیں کر سکتا۔ ہم دہشت گردی کے معاملے پر سفارتی پوائنٹ سکور نہیں کر رہے بلکہ سفارتی سطح پر پاکستان کی اصل نوعیت سامنے لا رہے ہیں، جس کا ہمیں حق ہے۔
مزید پڑھیں
دہشت گردی کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا: بھارتی وزیر خارجہ
اس سے قبل بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دہشت گردی کے معاملے پر پوائنٹ اسکور نہ کرے اور اگر واقعی سنجیدہ ہے تو مشترکہ اقدامات کرے۔وطن واپسی کے بعد بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جا کر دنیا کو بی جے پی، ہندوتوا اور آر ایس ایس کا سچ بتایا اور ان کا اصل چہرہ سامنے لایا۔ ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں ایک تنظیم نے میرے سر کی قیمت مقرر کر رکھی ہے جسے یہاں سیاسی جماعت کا درجہ حاصل ہے۔