اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی شرکت پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی جو انتہائی پریشان کن ہے۔
It is deeply troubling how the PTI tried to generate a controversy around Pakistan's participation in the SCO's meeting in India. It shouldn't be surprising though as Imran Niazi has had no qualms about imperiling the country's vital foreign policy interests in the past too. This…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 6, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ماضی میں بھی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں، جب وہ اقتدار میں تھے تو انہوں نے بھی یہی کیا بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز پی ٹی آئی کے لیے کھیل ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے بھارت سے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ بلاول کے دورہ بھارت کا مطلب ہے کہ 5 اگست کو جو کچھ ہوا پاکستان نے اسے قبول کر لیا ہے۔