دہشتگردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ چیلنجز سےنمٹنےکیلئےتعاون بڑھانا ضروری ہے،آرمی چیف

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قائم مقام افغان وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، بارڈر مینجمنٹ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سیکیورٹی کے موجودہ ماحول کو بہتر بنانے کے طریقہ کار کو بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ عامر خان متقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانا ضروری ہے۔
قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغان عوام کے لیے پاکستان کی روایتی حمایت کو سراہا اور کہا کہ وہ افغانستان میں امن اور ترقی کے لیے پاکستان کی سہولت کاری کو تسلیم کرتے ہوئے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
پاک فوج کے سربراہ اور قائم مقام افغان وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com