اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے درخواست دائر کرنے والے شہری پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری شرافت علی کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کون ہے، کیا رشتہ ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار فیصل آباد میں سیاسی کارکن ہے۔
سپریم کورٹ نے درخواست گزار شرافت علی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جرمانہ معاف کرنے کی درخواست کی تو جرمانہ بڑھا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دئیے
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے غیر قانونی طور پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجی، پنجاب کے عوام اپنے مینڈیٹ کی نمائندگی سے محروم ہیں، پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے۔