پی آئی اے کا طیارہ بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی آئی اے کا طیارہ خراب موسم کے باعث راستہ بھول کر بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 248 4 مئی کو رات 8 بجے مسقط سے لاہور پہنچی۔ پائلٹ نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی کوشش کی تاہم شدید بارش کے باعث طیارہ لینڈ نہ کرسکا۔

ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ گو راؤنڈ پر گیا اور تیز بارش اور کم اونچائی کے باعث پائلٹ اپنا راستہ بھول گیا اور پنجاب کے بڈھانہ تھانے سے ہندوستان کی فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔ پی آئی اے کا طیارہ 10 منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں رہا اور بھارتی پنجاب کے اوپر 125 کلومیٹر کا سفر کرنے کے بعد پاکستان واپس آگیا۔
خراب موسم کے باعث پی آئی اے کا طیارہ بھارتی فضائی حدود میں پرواز کے دوران لاہور اور دہلی ایریا کنٹرول کے درمیان رابطہ میں تھا۔ پی آئی اے کا طیارہ ملنے والی ہدایات پر ملتان پہنچ گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com