اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )کراچی کے لیے ایتھوپین ایئر لائن کی پہلی براہ راست پرواز آج صبح مقررہ وقت پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پرواز کا خیر مقدم کیا۔
Sindh Chief Minister Syed Murad Ali received Ethopian state Ministers for Foreign Affairs Mr Mesganu Arga, Technology Fozia Amin and Commerce Kassahun Gofe at Old Terminal. pic.twitter.com/5W6xjbIUpr
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) May 9, 2023
افریقہ میں ایئر لائنز کے سب سے بڑے نیٹ ورک کی پہلی پرواز میں ایتھوپیا کے تین وزرائے مملکت، اعلیٰ حکام اور سفارت کاروں سمیت 110 مسافر سوار تھے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایتھوپیئن ایئر لائن کراچی کو ایتھوپیا سے ملانے کا ذریعہ ہے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پروازوں کے آغاز سے سندھ اور ایتھوپیا میں سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔