اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا۔
عمران خان دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے عدالت آرہے تھے،عمران خان کمرہ عدالت نہیں پہنچے تھے کہ رینجرز اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ پر رینجرزنے قبضہ کر لیا ہے، وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان کی گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا گیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 9, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو رینجرز نے گرفتار کر لیا۔پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کو رینجرز نے حراست میں لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں رینجرز اہلکار بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نیب نے عمران خان کو القادر یونیورسٹی کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔

……
عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے اندر سے رینجرز نے اغوا کر لیا ہے
پارٹی نے پورے پاکستان میں فوری طور پر احتجاج شروع کرنے کی کال دے دی ہے
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) May 9, 2023
🚨🚨🚨 High alert by @MusarratCheema !! pic.twitter.com/V4Pt3ypePS
— PTI (@PTIofficial) May 9, 2023
Imran Khan’s lawyer badly injured inside the premises of IHC. Black day for our democracy and country. pic.twitter.com/iQ8xWsXln7
— PTI (@PTIofficial) May 9, 2023
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔
کسی بھی فرد فرد پر کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔
عمران خان کی گاڑی کے گرد پولیس کا حفاظتی حصار ہے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 9, 2023
القادر یونیورسٹی کیس
القادر یونیورسٹی اسلام آباد کے قریب سوہاوہ میں ایک زیر تعمیر یونیورسٹی ہے۔ یہ منصوبہ القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ کا حصہ ہے۔
5 مئی 2019 کو اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔
خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں