198
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی احتساب بیورو نے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق بیان جاری کردیا۔نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری یکم مئی کو جاری ہوئے تھے اور انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
عمران خان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا
نیب کا کہنا ہے کہ رینجرز نے عمران خان کو حراست میں نہیں لیا، اسلام آباد میں دفعہ 144 پہلے سے نافذ تھی، رینجرز وزارت داخلہ کے حکم پر قانون پر عملدرآمد کے لیے موجود تھی۔
نیب کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاری کا حکم نیب کا تھا اور اس پر عملدرآمد بھی نیب نے ہی کیا ہے۔