عمران خان کو آج اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر پیش کیا جائیگا،عدالت وہیں لگے گی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو آج اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر H-11 میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کو آج جوڈیشل کمپلیکس کے بجائے اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر H-11 میں پیش کیا جائے گا اور عدالت پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں ہو گی۔

عمران خان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا تھا اور انہیں رینجرز کی مدد سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی اور انہیں یہاں احتساب عدالت کے جج کے روبرو پیش کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں توشہ خانہ اور نیب کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز پولیس لائن گیسٹ ہاؤس جائیں گے اور حکام نے دونوں عدالتوں کو منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اس سے قبل عمران خان کو ایف ایٹ، کورٹ کمپلیکس اسلام آباد اور جوڈیشل کمپلیکس جی 114 اسلام آباد میں پیش کیا جانا تھا۔
دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس لائن گیسٹ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے اور نیب کی درخواست پر جسمانی ریمانڈ کی صورت میں وفاقی حکومت کی جانب سے پولیس لائن گیسٹ ہاؤس کو سب جیل کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ عمران خان کو وہیں رکھا جائے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میاں عمر کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم وہاں عمران خان سے بھی تفتیش کرے گی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com