عمران خان کی گرفتاری کےبعد برطانیہ،کینیڈانے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری آزاد کشمیر، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
اس حوالے سے کینیڈین ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی، بدامنی اور اغوا کا خطرہ ہے، مغربی طرز کے ریسٹورنٹس اور شاپنگ سینٹرز میں احتیاط برتنی چاہیے۔
کینیڈین ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں، شہری ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں مظاہرے ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com