اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
ٹوئٹر پر بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری افسوسناک ہے اور اس کے دوررس نتائج ہوں گے، میں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ قدیم ثقافتی ورثے، قدرتی وسائل، کاروباری جذبے اور محنتی لوگوں کی صلاحیتوں سے مالا مال ملک کو ماضی کی چند مثالوں کے علاوہ اس کی اپنی غیر فعال اشرافیہ، سویلین اور فوج نے بار بار انتشار کی طرف دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ملک جو اپنے قومی مقصد کو اپنی اسلامی شناخت کے ساتھ متعین کرتا ہے، افسوس کی بات ہے کہ وہ یہ تماشا دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے اور کامیاب معاشرے کی کئی نشانیوں میں ہندوستان سے پیچھے رہ جاتا ہے۔
زلمے خلیل نے کہا کہ دنیا کو اس گرفتاری کی مذمت کرنی چاہیے اور پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات رکھنے والے ممالک کو چاہیے کہ وہ ملک کے رہنماں کو ایسے معاہدے تک پہنچنے میں مدد کریں جو آنے والے بحران کو روک سکے۔