307
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران کی گرفتاری کے بعد گزشتہ روز سے ملک بھر میں حالات کشیدہ ہیں اس حوالے سے پنجاب میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ،فوج پنجاب میں تعینات کی جائے گی۔
گزشتہ روز بھی احتجاج کے دوران مظاہرین نے گزشتہ روز احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ ہوئی تھی ، پورے پاکستان میں اس وقت احتجاج کا سلسلہ جاری ہے پنجاب کو فوج کے حوالے کردیا گیا اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245کے تحت پنجاب میں طلب کی ہے جبکہ تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج جاری ہے ،تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاج کی کال دی گئی تھی ۔