توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

پولیس لائنز اسلام آباد میں گیسٹ ہاؤس کو آج عدالت کا درجہ دیے جانے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس؛ عمران خان نے آج فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ چیلنج کر دیا

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی کے لیے آج کی تاریخ مقرر کررکھی تھی اور عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا۔ دوران سماعت عدالت نے عمران خان کی فرد جرم مؤخر کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

عمران خان اور وکلا نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں فرد جرم کی کارروائی  کا بائیکاٹ کیا، تاہم عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: توشہ خانہ فوجداری کارروائی؛ عمران خان پر 10مئی کو فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ

عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت  نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کا حکم چیلنج کیا ہے ۔عمران خان اور وکلا نے فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہے۔ عدالت نے عدم اعتماد کے باوجود فرد جرم عائد کرنے کی کوشش کی ۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی توشہ خانہ کیس اور احتساب عدالت میں پیشی کی جگہ تبدیل

وکیل کا کہنا تھا کہ ہم آج ہی کل کے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ ریمانڈ دینا ہے یا نہیں جج گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی قابل سماعت قرار دیتے ہوئے 10 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com