عمران خان کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رہے گا،پرویز الٰہی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گرفتاری سے قبل تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں، وہ واحد سیاستدان ہیں جو چاروں صوبوں میں مقبول ہیں۔

تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کی سفاکانہ گرفتاری نواز شریف کو خوش کرنے کے لیے کی گئی، ملک آج افراتفری کا شکار ہے، عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پورا پاکستان سڑکوں پر ہے۔ .

ان کا مزید کہنا تھا کہ خدا کی لاٹھی خاموش ہے، انشا اللہ ایک دن انصاف ہو گا، عمران خان بین الاقوامی شہرت کی حامل شخصیت ہیں، پوری دنیا کے سربراہان نے ان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے، عمران خان کی رہائی تک  پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com