185
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران خان کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد نیب آج سے باقاعدہ تفتیش شروع کرے گاعمران خان پر القادر ٹرسٹ اراضی کیس میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار عمران خان کو پولیس لائنز اسلام آباد میں قائم عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ نیب نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے اسپیشل فزیشن ڈاکٹر فیصل کو بلانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ انجکشن لگاتے ہیں جس کی وجہ سے آدمی آہستہ آہستہ مر جاتا ہے، مجھے ڈر ہے کہ میرے ساتھ ایسا کچھ نہ ہوجائے۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد پولیس ہیڈ کوارٹر لایا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے نیب کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کو پولیس لائن منتقل کردیا گیاتھا۔