178
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور کلیئرنس آپریشن میں 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ .
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دہشت گرد عمارت کے احاطے تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔