اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کے پروپیگنڈے کے باوجود فوج متحد ہےاور رہے گی، عسکری ترجمان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ کسی افسر نے استعفیٰ نہیں دیا، آرمی چیف کی قیادت میں فوج متحد ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کی بھرپور کوششوں کے باوجود فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد تھی، متحد ہے اور متحد رہے گی۔ خواب خواب ہی رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی نے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی حکم الٹا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جنرل عاصم منیر اور اعلیٰ عسکری قیادت جمہوریت کی دل و جان سے حمایت کرتی ہے اور کرتی رہے گی، مارشل لاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور ان کے ساتھ پوری عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔