121
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں، ان کے دو چہرے ہیں۔
اپنے بیان میں سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی خودداری کھو چکے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے دو چہرے ہیں، آنے والے دنوں میں دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دیرینہ دوست کے جنازے پر نہیں گئے، عمران خان کے حق میں جو بھی ہوگا قبول کرنے کو تیار ہیں۔
اداروں سے متعلق بیانات، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس عمران خان پر برس پڑے
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ قومی اداروں پر حملہ کر رہا ہے جو دشمن بھی نہیں کر سکتا۔ میں عمران خان کے ایسے حملوں اور الفاظ کی مذمت کرتا ہوں۔