137
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جمعیت علمائے اسلام ف نے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ چیف جسٹس کے استعفے تک دھرنا جاری رہے گا۔
چاروں صوبوں سے ہزاروں کارکنوں کے قافلوں کو اسلام آباد لانے کی تیاریاں کی جاری ہیں، کوئٹہ اور کراچی سے جے یو آئی کے کارکنان کے قافلے کل باقاعدہ روانہ ہوں گے، پشاور اور پنجاب سمیت خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع سے کارکنان پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
پشاور سے آنے والے قافلے کی قیادت مولانا عطاالرحمن کر رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع سے آنے والے قافلے کی قیادت اکرم خان درانی کر رہے ہیں، سندھ سے آنے والے قافلے کی قیادت راشد محمود سومرو، بلوچستان سے قافلے کی قیادت مولانا عبدالغفور حیدری کر رہے ہیں۔ پنجاب سے قافلے کی قیادت مولانا عبدالواسع کر رہے تھے۔ ڈاکٹر عتیق الرحمان کریں گے، دھرنے میں جے یو آئی کے ایک لاکھ سے زائد کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔