آئندہ کراچی سےکشمورتک جیالوں کی حکومت ہوگی،بلاول بھٹو

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی نے پی ٹی آئی کو خدا حافظ کہا، اسی طرح ملک سے سیاسی دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے، ہم نے آمروں اور ہر قسم کے سلیکٹڈ کا مقابلہ کیا۔ ، ہم نے الطاف کی سیاست کو شکست دی یہ کیا ہے، ہم نے صرف کراچی میں ٹریلر دکھایا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے تیر پر اعتماد کا اظہار کیا، آئندہ کراچی سے کشمور تک جیالوں کی حکومت ہوگی، بلدیاتی انتخابات تاریخی الیکشن تھے۔ صوبے میں تقسیم، سازش سیاست کو عوام نے دفن کر دیا، سندھ ایک ہے اور ہمیشہ رہے گا، عوام نےہم سب کا سندھ‘‘ کے نعرے پر یقین کرکے تاریخ رقم کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ ہم نے سندھ سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کیا، پاکستان سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کریں گے، نفرت کی سیاست نے معاشرے، عدلیہ، سیاست، میڈیا کو تقسیم کردیا ہے۔ ہم چاروں صوبوں کی زنجیر ہیں، پیپلز پارٹی نے سندھ میں آمریت کی باقیات کو ختم کر دیا، پیپلز پارٹی نے الیکشن میں ثابت کر دیا کہ ہم الیکشن سے ڈرنے والے نہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اپوزیشن کو عوامی طاقت سے شکست دیں گے، جب بھی الیکشن ہوں گے جیالے تیار ہیں، بھٹو اور ان کے بیٹے کو شہید کیا گیا، ہم نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری بارہ سال جیل میں بند رہے، پھر کسی چیف جسٹس نے سوموٹو نہیں لیا۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جب عوامی لیڈر عدالت میں پیش ہو رہا تھا تو کسی نے ”گڈ ٹو یو“ نہیں کہا، ہمارے پاس ایسی سہولت نہیں تھی، آصف زرداری کو جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو یہ کہاں کا انصاف تھا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com