پوری قوم پیرکو سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج میں شرکت کیلئے آ ئے گی،فضل الرحمان

اردوورلڈکینیڈ ا( ویب نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پوری قوم پیر کو سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج میں شرکت کے لیے آ ئے گی
پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ اور ججز نے ایک مجرم کو تحفظ دیا، ججز آج آئین، قانون اور عدالتی روایات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجرم کو یکطرفہ طور پر تحفظ اور وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، مجرم کو مزید جرائم کرنے اور معیشت کو تباہ کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، ہم پہلے بھی میدان میں آ چکے ہیں۔ آج پھر میدان میں آنے کی ضرورت ہے، انہوں نےپیر کی صبح عوام اور کارکنوں کو شاہراہ دستور پر پہنچنے کی دعوت دی۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ انصار الاسلام کے قائدین اور رضاکار امن و امان برقرار رکھنے کے لیے آئیں۔ وکلاء برادری سے بھی اپیل ہے کہ وہ قانون کے تحفظ کے لیے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔ انہیں آئین کی بالادستی کے لیے لڑنا ہوگا۔ وکلاء نے ہمیشہ ایسا کیا ہے۔ کاز کے لیے قربانیاں دی ہیں، آج ایک بار پھر ضرورت ہے کہ وکلاء بھی میدان میں آئیں۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ ہر سیاسی جماعت کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس احتجاج کو قومی احتجاج بنائیں۔ وہ اکٹھے ہو کر سخت پیغام دیں گے کہ عدالت کو اس رویے سے باز رہنا چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com