ترکی صدارتی اور پارلیمانی انتخابات آج ہوں گے،صدر کیلئےاردوان سمیت تین امیدوار مدمقابل

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ترکی میں آج صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔ صدر رجب طیب اردگان سمیت تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔
پولنگ کا عمل ملک بھر میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شروع ہوگا اور شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
ترک میڈیا کے مطابق صدارتی انتخاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور اپوزیشن لیڈر کمال کلیک داروغلو کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ عام انتخابات میں 24 سیاسی جماعتیں اور 151 آزاد پارلیمانی امیدوار حصہ لیں گے۔

ترک انتخابات سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ

ترکی میں اور ترکی سے باہر رہنے والے ساڑھے چھ ملین سے زائد ووٹرز حصہ لیں گے۔ انتخابات سے قبل ترک صدر اور ان کے حامیوں نے تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں نماز ادا کی اور کامیابی کے لیے دعا کی۔
اطلاعات کے مطابق ترکی کے ووٹرز 14 مئی کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ملک کی طاقت کا فیصلہ پانچ سالہ مدت کے لیے کریں گے، یہ ایک ایسے وقت میں آئے گا جب ترکی کو اقتصادی بدحالی، مہنگائی اور فروری میں آنے والے شدید زلزلے کا سامنا ہے۔ .

ترک صدر کا زلزلے کے باوجودالیکشن وقت پر کرانے کا اعلان

ترک سپریم کونسل کے چیئرمین احمد ینر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی کی تاریخ میں پہلی بار اتنی زیادہ جماعتیں انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ محرم انجاہ نے الیکشن سے قبل دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے تمام حفاظتی انتظامات بشمول تکنیکی، انفراسٹرکچر، بجلی کی ممکنہ بندش یا سائبر حملوں سے بچاؤ کے تمام انتظامات مکمل ہیں جب کہ تمام انتظامات کے آزمائشی ٹیسٹ بھی کر لیے گئے ہیں۔

سپریم الیکشن کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بھی پولنگ کا عمل آج جاری رہے گا۔
چیئرمین احمد ینیر نے کہا کہ زلزلے کے باعث بے گھر ہو کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہونے والے لوگ بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ رجسٹریشن کے عمل کے بعد اب وہ اپنے موجودہ مقام سے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔
اوورسیز بیلٹنگ کے حوالے سے چیئرمین احمد ینر نے بتایا کہ ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے اوورسیز ووٹنگ کا عمل 9 مئی کو ختم ہو گیا، اس دوران 73 ممالک اور 156 فارن آفسز میں 18 لاکھ اوورسیز ووٹ ڈالے گئے۔
چیئرمین سپریم الیکشن کونسل احمد ینیر نے کہا کہ آج ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com